افکار عالم

دوسرے صدارتی دور کے آغاز پر فرانسیسی صدر کا عوام نے کیا ٹماٹروں سے استقبال

فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں کو دوسری مرتبہ صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنے پہلے دورے کے دوران عوام کی طرف سے ٹماٹروں کی بارش کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ’’اے ایف پی‘‘ کے مطابق پیرس کے قریب عمانویل پر ایک بازار کے دورے کے دوران ٹماٹروں سے حملہ کیا گیا، تاہم انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی۔ اتوار کو صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد یہ ان کا پہلا عوامی دورہ تھا۔

جب صدر پیرس کے شمال مغربی مضافاتی علاقے میں Cergy-Pontoise مارکیٹ کے وسط میں راہگیروں کے ساتھ گپ شپ کر رہے تھے تو ان پر چیری ٹماٹر پھینکے گئے۔

صدر کی حفاظت پر مامور سکیورٹی اہلکاروں نے ان کی حفاظت کے لیے چھتری کھولی اور انہیں بازار میں محفوظ جگہ پر لے گئے۔

ماکروں کے قریبی لوگوں نے اس بات کی تردید کی کہ ٹماٹر صدر کو مارے تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہجوم میں کشیدگی کی وجہ سے حفاظتی پیرا شوٹ کھولا گیا تھا۔

"اے ایف پی” کے نامہ نگاروں کے مطابق ماکروں کی دوسری صدارتی مدت کامیابی کے بعد سے یہ ان کا پہلا فیلڈ ٹرپ تھا۔ عام طور پر ایسا دورہ پرسکون ماحول میں ہوتا ہے۔ اس کشیدگی کا تعلق ان کے قریب آنے والے ہجوم سے بتایا جاتا ہے۔

اتوار کے روز ماکروں نے 58.55 فیصد ووٹ حاصل کر کے دوسری بار صدارتی منصب پر کامیابی حاصل کی جب کہ ان کی حریف مارین لی پین نے 41.45 فیصد ووٹ لیے تھے۔

بدھ کو آئینی کونسل کی طرف سے منظور شدہ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق انتخابات مناسب انداز میں آئین کی روشنی میں منعقد ہوئے۔ پول میں 28.01% نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×