میدک: 28دسمبر (پریس نوٹ) حافظ محمدفصیح الدین کی اطلاع کے بموجب گزشتہ تقریبَا 70 سالوں سے غیر آباد مسجدجو ضلع میدک کے شنکرم پیٹ آر منڈل کے امباجی پیٹ دیہات میں واقع ہے الحمدللہ اس مسجد کا دوبارہ افتتاح بتاریخ 29 دسمبر بروز جمعرات بوقت نمازِ عصرعمل میں آرہا ہے۔جس میں مہمان ِ خصوصی کی حیثیت سے جناب محمد مسیح اللہ خان صدر نشین وقف بورڈ تلنگانہ،اور مشہور صحافی وسوشل ورکر جناب محمد اکرم علی عرف ابوایمل تشریف لارہے ہیں۔ لہذا اس اہم موقع پر تمام مسلمانوں سے مع دوست احباب کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔
ADVERTISEMENT