افکار عالم

مسجد اقصیٰ میں رمضان کی پہلی نمازِ جمعہ کے لیے فلسطینیوں کی آمد

مقبوضہ بیت المقدس میں آج رمضان کے پہلے جمعے کے موقع پر سیکڑوں فلسطینیوں نے صبح سے ہی مسجد اقصیٰ جانا شروع کر دیا۔ اس سلسلے میں اسرائیل نے اجازت کے حوالے سے شرائط میں نرمی برتی ہے۔

اس سے چند گھنٹے قبل اسرائیلی پولیس نے اعلان کیا تھا کہ جمعرات کی شام تل ابیب میں فائرنگ کر کے متعدد اسرائیلیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے والا حملہ آور یافا شہر میں پولیس کے ساتھ تبادلے میں ہلاک ہو گیا۔

اسرائیلی فورسز نے قلندیا چیک پوسٹ کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا۔ اس دوران میں صرف اُن فلسطینیوں کو آنے کی اجازت دی گئی جو مقررہ شرائط پوری کر رہے تھے۔

اسرائیلی حکام نے رواں ہفتے بتایا تھا کہ تمام عمر کی خواتین اور 12 برس تک کے بچوں کو بنا پرمٹ داخلے کی اجازت ہو گی۔ علاوہ ازیں 40 برس سے 49 برس تک کے فلسطینی مرد نافذ العمل پرمٹ کے ساتھ داخل ہو سکیں گے جب کہ 50 برس اور اس سے زیادہ عمر کے فلسطینی مردوں کو پرمٹ کے بغیر داخلے کی اجازت ہو گی۔

مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں رہنے والے فلسطینیوں کو بیت المقدس میں داخلے کے لیے اسرائیلی حکام سے خصوصی اجازت ناموں (پرمٹس) کی ضرورت ہوتی ہے۔

جمعے کی نماز کی ادائیگی کے لیے داخلے کے منتظر درجنوں فلسطینی مرد اور خواتین قلندیا چیک پوسٹ کے سامنے صفوں میں کھڑے ہو گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×