افکار عالم

سعودی عرب: 50 سال سے زائد عمر والوں کو کورونا ویکسین کی چوتھی خوراک لینے کی ہدایت

سعودی عرب میں وزارت صحت نے سعودی شہری اور مقیم غیرملکی کورونا ویکسین کی چوتھی خوراک لینے کی ہدایت دی ہے۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ’ 50 برس اور اس سے زیادہ عمر کے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں چوتھی خوراک کے لیے بکنگ کراسکتے ہیں‘۔ وزارت صحت نے کہا کہ’ 50 برس اور اس سے زیادہ عمر کے جو افراد تیسری خوراک لے چکے ہیں اور اس پر 8 ماہ گزر چکے ہیں وہ صحتی ایپ کے ذریعے چوتھی خوراک کی تاریخ حاصل کرسکتے ہیں‘۔ یاد رہے کہ اب تک سعودی عرب کے تمام ریجنز میں ویکسین کی 6 کروڑ 41 لاکھ 65 ہزار 604 خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جن میں پہلی، دوسری اور تیسری خوراک شامل ہے۔ سعودی عرب میں وزارت صحت کی جانب سے کورونا سے بچاو کےلیے مفت ویکسین لگائی جاتی ہے جس کے لیے مملکت کے تمام شہروں میں خصوصی ویکسینیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں جانے سے قبل توکلنا یا صحتی ایپ پربکنگ کرانا ہوتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×