حیدرآباد: 27؍دسمبر (عصرحاضر) مولانا سید نذیر احمد یونس قاسمی معتمد عمومی خدام دین ٹرسٹ کی اطلاع کے مطابق خدام دین ٹرسٹ کا قیام ملت کے محترم و معظم طبقہ "خدام دین” کی فلاح و بہبود کے لئے ہوا ہے، اور الحمد للہ اس ادارہ نے اپنے قیام ہی سے ملت اسلامیہ کے اس عظیم و محترم طبقے کی خدمات کو اپنا نصب العین بنایا ہے، خدام دین ٹرسٹ کے تعارف اور خدمات سے روشناس کرانے اور باہمی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے خدام دین ٹرسٹ کا تیسرا اجلاس عام ان شاءاللہ 30 / ڈسمبر بروز جمعہ بعد نماز عشاء (7:45) بمقام مسجد معراج کرما گوڑہ منعقد کیا جا رہا ہے،
اس اجلاس کی سرپرستی عارف باللہ حضرت مولانا شاہ محمد جمال الرحمن صاحب مفتاحی دامت برکاتہم اور صدارت ترجمان اہل السنۃ و الجماعۃ حضرت مولانا محمد عبد القوی صاحب مدظلہ فرمائیں گے۔ مہمان خصوصی حضرت مولانا سید بلال عبد الحی حسنی ندوی حفظہ اللہ (ناظر عام دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ وجنرل سیکرٹری آل انڈیا پیام انسانیت فورم ورکن تاسیسی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ) ہوں گے۔ مجلس تاسیسی و مجلس عاملہ خدام دین ٹرسٹ نے تمام خدام دین سے اس اجلاس میں شرکت کی درخواست کی ہے۔