حیدرآباد: 16؍جنوری (عصرحاضر) ریاست تلنگانہ کے تمام تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں 30 جنوری تک توسیع کردی گئی ہے۔ چیف سکریٹری سومیش کمار نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی ہدایت پر یہ احکامات جاری کئے۔
ADVERTISEMENT
معلوم ہوا ہے کہ یہ فیصلہ تلنگانہ سمیت ملک بھر میں بڑھتے ہوئے CoVID-19 کیسوں کے پیش نظر احتیاطی اقدام کے طور پر لیا گیا ہے۔ اس سے قبل ریاستی حکومت نے 8 سے 16 جنوری تک تمام تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔