حیدرآباد: 6؍مارچ (راست) مولانا سید مظہر علی حسامی کی اطلاع کے بموجب مدرسہ اسلامیہ مظہرالعلوم موتی دروازہ افسر خان کالونی حیدرآباد میں جلسہ تکمیلِ حفظِ قرآن کریم و دستاربندی حفاظ بتاریخ 8؍مارچ بروزِ اتوار بوقت صبح 10؍بجے دن بمقام احاطہ مدرسہ منعقد کیا جارہا ہے‘ جلسہ کی صدارت حضرت مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی مہتمم جامعہ اسلامیہ دارالعلوم رحمانیہ حیدرآباد فرمائیں گے۔ مہمان خصوصی حضرت مولانا سیدمحمد طلحہ قاسمی نقشبندی صاحب ممبئ خلیفہ حضرت مولانا پیر ذوالفقاراحمد نقشبندی صاحب کا کلیدی خطاب ہوگا۔ مولانا بشیر احمد اشرف حسامی صاحب ناظم مدرسہ مصباح العلوم حافظ بابا نگر تعارفی خطاب فرمائیں گے۔آپ حضرات سے گزارش ہے کہ مع دوست و احباب جلسہ میں تشریف لاکر ذمہ دارانِ ادارہ کی ہمت افزائی فرمائیں نیز اکابرین کے خطابات سے استفادہ فرمائیں۔ بعد جلسہ ظہرانہ کا نظم رہے گا۔