چٹگوپہ: 14/مارچ (محمد سمیرالدین) مولانا فیصل نواز حسامی مدرس مدرسہ ہذا کی اطلاع کے بموجب جامعہ نورالاسلام چٹگوپہ ضلع بیدر کرناٹک میں زیر تعلیم 9 طلباء کرام قرآن پاک کا حفظ مکمل کر لیا ہے. اس ضمن میں سالانہ عظیم الشان جلسہ تکمیل حفظ قرآن مجید بتاریخ 15/مارچ 2020 بروز اتوار صبح 10:بجے تا ظہر بمقام احاطہ جامعہ نورالاسلام چٹگوپہ مستری روڈ منعقد ہوگا۔ اس موقع پر ام المدارس دارالعلوم دیوبند کے مؤقر استاد تفسیر و حدیث حضرت مولانا مزمل حسین قاسمی دامت برکاتہم (یوپی) اور جنوبی ہند کے ممتاز عالم دین حضرت مولانا ڈاکٹر عبد الخالق ندوی دامت برکاتہم چنائی (تامل ناڈو) حفاظ کرام کی دستار بندی فرماکر خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ مفتی غلام یزدانی صاحب صدر جمیعت علماء بیدر بحیثیت مہمان خصوصی شرکت فرمائیں گے، جناب ڈاکٹر سیدراشدعلی پٹیل صدر کمیٹی جامعہ ہذا خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے اور ماسٹر جناب خواجہ پاشاہ امامی صاحب منتظم ادارہ ہذا سالانہ رپورٹ پیش کریں گے۔ اس موقع پر طلبائے کرام کا تعلیمی مظاہرہ ہوگا اور آخر میں محمد اسلم میاں صاحب معتمد کمیٹی مدرسہ ہذا کلمات تشکر ادا کریں گے، خواتین کے لئے پردے کا معقول انتظام رہے گا. انشاءاللہ۔ مولانا محمد تصدق ندوی بانی و مہتمم و جميع اساتذہ کرام مدرسہ ہذا نے ملت اسلامیہ سے اس پر مسرت و بابرکت اجلاس میں مع دوست و احباب شرکت کی درخواست کی جاتی ہے۔