بیجنگ: 25؍دسمبر (ذرائع) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اتوار کو کہا کہ چین بھارت کے ساتھ تعلقات کو مستحکم اور مضبوط کرنے کے لیے تیار ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ کے مطابق، بھارت کے ساتھ چین کے تعلقات پر صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے وانگ نے کہا، چین اور بھارت سفارتی اور فوجی چینلز کے ذریعے رابطے کو برقرار رکھے ہوئے ہیں اور دونوں ممالک سرحدی علاقوں میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہم مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ چین بھارت تعلقات مستحکم اور ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔ چین کا یہ بیان اروناچل پردیش کے توانگ سیکٹر میں 9 دسمبر کو بھارتی اور چینی فوجیوں کے درمیان ہونے والے تصادم کے پس منظر میں آیا ہے۔ جس تصادم کے بعد، بھارتی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت اور چین نے کور کمانڈر سطح کی میٹنگ کا 17 واں دور 20 دسمبر کو چشول-مولڈو بارڈر میٹنگ پوائنٹ پر منعقد کیا گیا تاکہ زمین پر استحکام اور سلامتی کو برقرار رکھا جا سکے۔ جس میٹنگ میں مغربی سیکٹر کو برقرار رکھنے پر رضامندی ظاہر کی۔ بیان کے مطابق، عبوری طور پر، دونوں فریقین نے مغربی سیکٹر میں زمینی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ ایم ای اے کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں فریق قریبی رابطے میں رہنے اور فوجی اور سفارتی چینلز کے ذریعے بات چیت کو برقرار رکھنے اور بقیہ مسائل کے جلد از جلد باہمی طور پر قابل قبول حل پر کام کرنے پر بھی رضامند ہوئے۔