حیدرآباد و اطراف

مسجد محی السنہؒ بنڈلہ گوڑہ میں مولانا محمد عبدالقوی صاحب کا خطاب

حیدرآباد: 8؍اکتوبر (عصرحاضر) مفتی عبدالرحمن محمد میاں قاسمی کی اطلاع کے مطابق آج بہ تاریخ 11؍ربیع الاول 1444ھ بروزِ ہفتہ بعد نمازِ مغرب ریاست کے ممتاز صاحب نسبت عالم دین نمونۂ اسلاف حضرت مولانا محمد عبدالقوی صاحب دامت برکاتہم کا ماہانہ اصلاحی مجلس کے موقعہ پر مسجد محی السنہؒ مدرسہ سبیل الفلاح بنڈلہ گوڑہ میں بعنوان نبی کریمﷺ کی سیرت مبارکہ اور ہماری ذمہ داریاں خصوصی خطاب ہوگا۔ برادرانِ اسلام سے عموماً اور بنڈلہ گوڑہ و اطراف کے احباب سے خصوصاً اس مجلس میں شرکت و استفادہ کی اپیل ہے۔

نوٹ: خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×