یکساں سول کوڈ سے متعلق لاء کمیشن کو رائے بھیجنے کی تاریخ میں 28جولائی تک توسیع

حیدرآباد۔ 14/جولائی (عصرحاضر نیوز) لاء کمیشن نے یونیفارم سول کوڈ پر اپنی رائے روانہ کرنے کی آخری تاریخ میں دو ہفتہ کا اضافہ کیا ہے، اب آخری تاریخ 28 جولائی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اب تک پچاس لاکھ آراء موصول ہونے کی اطلاع ہے، یہ صرف اندازہ ہے، حقیقی تعداد لاء کمیشن ہی جاری کرسکتا ہے، ساتھ ہی بعض تنظیموں نے لاء کمیشن سے ملاقات کا وقت مانگا ہے، لاء کمیشن کے مطابق پہلے موصول ہونے والی آراء کی تنقیح کی جائے گی پھر تنظیموں کو ملاقات کا وقت دیا جائے گا۔

Exit mobile version