پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار‘ کا اعلان ؛ 22 ناموںمیں اشفاق حامد اور محمد حسین کا نام بھی شامل

آج ’پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار 2024‘ کا اعلان کر دیا گیا۔ اس مرتبہ مجموعی طور پر 19 بچوں کو یہ ایوارڈ دیا جائے گا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق 22 جنوری کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو وگیان بھون میں منعقد تقریب کے دوران ان سبھی بچوں کو اعزاز سے نوازیں گی۔ ان سبھی 19 ہونہار بچوں سے وزیر اعظم نریندر مودی 23 جنوری یعنی منگل کے روز بات چیت بھی کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ’پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار 2024‘ کے لیے 18 ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام خطوں سے 9 لڑکوں اور 10 لڑکیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ان میں اشفاق حامد (جموں و کشمیر) اور محمد حسین (بہار) کا نام بھی شامل ہے۔ اعزاز حاصل کرنے والے سبھی 19 بچوں کے بارے میں یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ وہ 26 جنوری کو دہلی میں منعقد ہونے والے یوم جمہوریہ پریڈ میں بھی شامل ہوں گے۔قابل ذکر ہے کہ ’پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار‘ اس بار 6 زمروں میں دیے جا رہے ہیں۔ وہ زمرے ہیں آرٹ اینڈ کلچر، بہادری، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، سوشل سروس، اسپورٹس اور اینوویشن۔ آرٹ اینڈ کلچر سے 7، بہادری سے 1، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے 1، سوشل سروس سے 4، اسپورٹس سے 5 اور اینوویشن زمرہ سے 1 بچے کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس ایوارڈ کا مقصد 5 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کی غیر معمولی صلاحیتوں کو پہچاننا اور ان کا حوصلہ بڑھانا ہے۔جن 19 بچوں کو اس مرتبہ ’پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار‘ کے لیے منتخب کیا گیا ہے، ان کے نام اس طرح ہیں: 1. آدتیہ وجئے برہمنے (بہادری کے لیے، بعد از مرگ، مہاراشٹر)، 2. انشکا پاٹھک (آرٹ اینڈ کلچر، اتر پردیش)، 3. ارجیت بنرجی (آرٹ اینڈ کلچر، مغربی بنگال)، 4. ارمان ابھرانی (آرٹ اینڈ کلچر، چھتیس گڑھ)، 5. ہیتوی کانتی بھائی کھمسوریا (آرٹ اینڈ کلچر، گجرات)، 6. اشفاق احمد (آرٹ اینڈ کلچر، جموں و کشمیر)، 7. محمد حسین (آرٹ اینڈ کلچر، بہار)، 8. پینڈیالا لکشمی پریا (آرٹ اینڈ کلچر، تلنگانہ)، 9. سہانی چوہان (اینوویشن، دہلی)، 10. آرین سنگھ (سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، راجستھان)، 11. اونیش تیواری (سوشل سروس، مدھیہ پردیش)، 12. گریما (سوشل سروس، ہریانہ)، 13. جیوتسنا اختر (سوشل سروس، تریپورہ)، 14. سنیم مجومدار (سوشل سروس، آسام)، 15. آدتیہ یادو (اسپورٹس، اتر پردیش)، 16. چاروی اے (اسپورٹس، کرناٹک)، 17. جیسکا نیئی سرینگ (اسپورٹس، اروناچل پردیش)، 18. لنتھوئی چنامبم (اسپورٹس، منی پور)، 19. آر سوریہ پرساد (اسپورٹس، آندھرا پردیش)۔

Exit mobile version