میشل نے کویڈ ۔19 کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے یورپی اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے وقف پریس کانفرنس کے اختتام پر ایک مختصر تقریر کے دوران کہا کہ ہم مشرقی بحیرہ روم میں حالیہ یکطرفہ (ترک) اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی کی اشتعال انگیزی اور بیان بازی پوری طرح ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے اکتوبر کے اوائل کے سربراہی اجلاس کے دوران یورپی یونین کے اس فیصلے کی طرف توجہ دلائی۔

پچھلے سال سے ترکی اور فرانس کے تعلقات آہستہ آہستہ خراب ہوئے ہیں خاص طور پر شام ، لیبیا اور مشرقی بحیرہ روم میں ترکی کی مداخلت کی وجہ سے ترکی اور یورپی ملکوں‌ کے درمیان اختلافات بڑھتے جا رہے ہیں۔