ورنگل میں اردو اکیڈیمی کے رسالوں کی رکنیت سازی مہم سے متعلق اجلاس

ورنگل: 19؍نومبر (حافظ صادق) اردو اکیڈیمی کے رسالوں کی رکنیت سازی مہم کے ضمن میں اکیڈیمی کے ذمہ داروں نے ورنگل کا دورہ کیا جن میں اکیڈیمی کے سپرنٹنڈنٹ کرشنا اور دیگر شامل ہیں۔ پروگرام کی صدارت ڈاکٹر انیس احمد صدیقی صدر شانتی سنگم ورنگل نے کی ۔اعزازی مہمان کی حیثیت سے ایم اے کے تنویر ،محبوب علی بابا ،احمد ،حسین پاشاہ ،عبداللہ شریک ہوئے ۔اس موقع پر ممتاز شاعر جناب اقبال درد نے کہا کہ اگر حکومت سچ میں اردو کے فروغ کے لئے کچھ کرنا چاہتی ہے تو وہ اہل اردو کو روزگار سے مربوط کرے۔ کنوینر اجلاس غوث پاشاہ نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔

Exit mobile version