کاجل پیٹھ نرمل میں مکتب اقرأ کا قیام

نرمل: 30؍جنوری (عبدالعزیز ہاشمی) آج بروزِ جمعرات 30؍جنوری بروز جمعرات بعد نمازِ مغرب کاجل پیٹھ ضلع نرمل میں مکتب اقراء کا قیام عمل میں لایا گیا۔ جس میں شہر نرمل کے علماء کرام و مفتیانِ عظام اور حفاظِ کرام نے شرکت کی ۔ حضرت مولانا عبد العلیم صاحب قاسمی کی دعاء سے اس مکتب کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر عبدالرزاق صاحب کی جانب سے تمام شرکاء کے لیے دعوتِ طعام کا نظم کیا گیا۔ شرکاء میں حضرت مولانا مفتی الیاس احمد حامد قاسمی‘ مفتی احسان شاہ قاسمی‘ مفتی توصیق‘ مفتی فہیم بیگ‘ مولانا مذکر علی‘ مولانا عرفان صاحب اشاعتی‘ مولانا امتیاز خان مفتاحی‘ مولانا مبین‘ مفتی عمران‘ مولانا عبدالعلیم فیصل‘ مفتی کلیم قاسمی‘ مفتی الیاس قاسمی‘ حافظ نثار ‘ حافظ فیاض‘ حافظ تجمل‘ حافظ ارشد‘ حافظ احمد حسین‘ حافظ شکیل ودیگر مقامی احباب شامل رہے۔

Exit mobile version