جامع مسجد نرمل میں درسِ قرآن

نرمل: 12؍مارچ (عبدالعزیز ہاشمی) جامع مسجد نرمل میں ہر ماہ کی طرح اس ماہ بھی دوسرے ہفتہ بتاریخ 14؍مارچ بعد نمازِ عشاءتفسیر قرآن کریم کی مجلس ہوگی۔ جس میں ریاست مہاراشٹر کے معروف عالم دین مفسر قرآن حضرت مولانا سید مصطفی صاحب مظاہری دامت برکاتہم ان شاء الله قرآن کریم کی تفسیر بیان فرمائیں گے۔ تمام محبین قرآن سے گزارش ہے کہ خود بھی اس مجلس سے استفادہ فرمائیں اور اپنے ساتھ اپنے دوست و احباب کو بھی متوجہ کریں۔

Exit mobile version