امت شاہ کی ریلی بھی امتناعی احکام کی کھلی خلاف ورزی

لکھنو 21 جنوری (ذرائع) لکھنو کے گھنٹہ گھر پر خواتین کے مسلسل احتجاج میں پولیس کی جانب سے رکاوٹیں پیدا کرنے کے باوجود بھی خواتین اپنے محاذ پر ڈٹی ہوئی ہیں اور سی اے اے کے خلاف مسلسل احتجاج کررہی ہیں۔ اسی ضمن میں آج دس سے زائد خواتین پر ایف آئی آر درج کیے گئے جن میں معروف شاعر منور رانا کی دو بیٹیاں بھی شامل ہیں‘ ادھر لکھنؤ شہر میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاه نے بھی سی اے اے حمایت میں ریلی نکالی جس پر منور رانا  نے کہا کہ وزیر داخلہ امیت شاہ کی جانب سے لکھنو میں ریلی کا انعقاد بھی امتناعی احکام کی خلاف ورزی ہی ہے جیسا کہ ان کی بیٹیوں سمیت متعدد خواتین پر الزام عائد کیا گیا ہے ۔ امیت شاہ نے آج لکھنو میں سی اے اے کے موافق ریلی منعقد کی ۔ منور رانا نے کہا کہ حالانکہ امیت شاہ کی ریلی کیلئے اجازت لینے کی بات کی جا رہی ہے لیکن یہ امتناعی احکام کی کھلی خلاف ورزی ہے جیسا کہ ان کی بیٹیوں پر الزام عائد کیا گیا ہے ۔

Exit mobile version