کلواکرتی میں سیاہ قوانین کے خلاف خواتین کی احتجاجی ریالی

کلواکرتی: 26؍فروری (عمیر خان) شہریت ترمیمی قانون این پی آر اور این آر سی کے خلاف آج شہر کلواکرتی میں خواتین کی زبردست ریالی نکالی گئی جسمیں خواتیں اور طالبات کی کثیر تعداد نے حکومت کے ان سیاہ قوانین کے خلاف جم کر نعرے بازی کی اور منظم اور پُر امن احتجاج درج کیا‘ اس ریالی کو صدر جمعیۃ علماء ضلع ناگر کرنول مولانا عبدالوکیل حسامی‘ ریشماں نازنین صاحبہ‘ سید مسعود صاحب اور محمد صاحب نے خطاب کیا۔ تمام مقررین نے مرکزی حکومت سے اس سیاہ قانون کو جلد واپس لینے اور ریاستی حکومت کو NPR پر فورا اسٹے لگانے کا مطالبہ کیا اور دلی میں چل رھے ظلم کی مذمت کی اور  اس  ریالی کے ذریعہ R D Oاور  MRO کو میمورنڈم پیشں کی۔
Exit mobile version