حیدرآباد :13؍جنوری (پریس نوٹ) حا فظ پیر شبیر احمد صا حب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ریاستی جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پر دیش کی جا نب سے گزشتہ تقریباً۲۲ سال سے دونوں ریاستوں تلنگانہ وآندھراپردیش کے مختلف اضلاع ، تعلقوں اور منڈلوں میں جلسہائے اصلاح معا شرہ منعقد کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہر سال کی طرح امسال بھی ریا ستی جمعیۃ علماء کی جا نب سے ۲۰؍ جنوری سے یکم ؍ فروری ۲۰۲۱ء تک ریا ست تلنگانہ کے تمام اضلاع ورنگل، کریم نگر، عا دل آباد،نظام آباد ،ظہیرآباد گدوال ، تانڈور ،حیدرآباد ، نلگنڈہ ،سو ریا پیٹ، کھمم,بھونگیر,نرمل, میں دس رو زہ عظیم الشان فقید المثال جلسہا ئے اصلاح معا شرہ اورموجودہ دور میں جمعیۃ علماء کی اہمیت اور اس کی افادیت پر عظیم الشان پیمانے پر جلسے منعقد کئے جائیں گے , جس میںریاست کے مؤقر علماء کرام اور ریاستی جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پر دیش کی دعوت پر تشر یف لانے والے مہمانِ مکرم مولانا محمد یا مین صاحب قاسمی مبلغ دارالعلوم دیوبند کے بصیرت اور ایمان افروز خطابات ہونگے ۔ اسی طرح دوسرا مر حلہر یا ست آندھرا پردیش کے اضلاع کر نول ، اننت پور،کڑپہ، چتور ، نیلور، پر کا شم ، وجئے واڑہ ، گنٹور ،ہندوپور, میں دس رو زہ عظیم الشان فقید المثال جلسہا ئے اصلاح معا شرہ اور موجودہ دور میں جمعیۃ علماء کی اہمیت اور اس کی افادیت پر منعقد کئے جائیں گے۔صدر محترم نے کہاکہ اس دفعہ ان جلسوں میں معا شرہ میں سلگتے ہو ئے مسا ئل خصو صاً منشیات، ،فحاشی ،موبائیل کی تباہ کاریاں , نوجوانوں کی بے راہ روی, مسلم لڑکیوں کا غیر مسلم لڑکوں کے ساتھ شادہ بیاہ کا رجحان اور جمعیۃ علماء کی تا ریخ اور اکا برین کی بے مثال خدمات کے عنوان پر خطا بات ہونگے اس کے علاوہ اضلاع کے مقامی مو قر علماء کرام اور ملک کے ممتاز علم دین حضرت مولانا محمدعرفان صا حب قا سمی دا مت بر کا تہم العا لیہ مبلغ دا رالعلوم د یو بندکے بصیرت افرو ز اور ولولہ انگریز خطابات ہونگے ۔واضح رہے کہ دونوں ریاستوں کے جمعیۃ علماء کے ذمہ دار مولانا اکبر خان صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ ضلع نلگنڈہ ,مولاناعباس صاحب صدر جمعیۃ ضلع گدوال , مولانا سعید صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع کھمم مفتی محمد یونس صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر ‘مولانا سمیع اللہ صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد ‘ مولانا ابوبکر صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع عادل آباد ‘ مفتی محمد الیاس صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع نرمل ‘ مولانا مدثرصاحب ضلع ظہیرآباد ‘مولانا عبد اللہ اظہر صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد ‘مولانا محمدمصدق القاسمی صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء حیدرآباد،مولانا عبد العظیم صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع ورنگل ،مولاناحسین صاحب مظاہری کنوینر جمعیۃ علماء ضلع وجئے واڑہ ، مفتی محمد اسماعیل صاحب کنوینر ضلع گنٹور،مولانا محمد الیاس صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش ، مولانا رفیع صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع نیلور , مولانا حسین صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع چتور , مولانا محتار صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع ہندپور ,مفتی محمد رحیم اللہ خان صاحب ,صدر جمعیۃ علماء ضلع کڑپہ , مولانا عبد الماجد صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع کرنول , ان جلسوں کے انعفاد کی تیاریوں میں مصروف عمل ہے ۔ ان جلسہائے اصلاحِ معاشرہ میں بطورِ خاص مسلمانوں کے ساتھ ساتھ غیر مسلموں اور علاقہ کے ایس پی اور ڈی ایس پی کو بھی مدعوکیا جاتا ہے ۔