جمعیۃ یوتھ کلب نے شروع کی 15؍ ہزار ماسک تیار کرنے کی مہم

دیوبند،7؍ جولائی (سمیر چودھری) جمعیۃ یوتھ کلب ضلع سہارنپور کی جانب سے یوتھ کلب سلائی سینٹر دیوبند میں جمعیۃ یوتھ کلب دیوبند کنوینر مولانا محمد فہیم قاسمی اور جمعیۃ علماء ضلع سہارنپور کے جنرل سکریٹری سید ذہین احمد کی نگرانی میں ماسک بنانے کا عمل شروع کیا گیا ہے، جس کے تحت دس مشینیں لگاکر نوجوانوں کو پندرہ ہزار ماسک کا ٹاسک دیا گیا ہے،جو پانچ ہفتے میں پورا کیا جائے گا،ہر ہفتے ایک تحصیل سے دس نوجوان سینٹر میں کام کرکے اپنا ٹاسک پورا کریں گے، جمعیۃ یوتھ کلب ضلع سہارنپور نے اپنی گائیڈ سسٹرس سے بھی ماسک بنانے کی درخواست کی ہے اس سلسلے میں جلد ہی لائحہ عمل بناکر کام شروع کیا جائے گا۔ اس موقع پر جمعیۃ یوتھ کلب دیوبند کے کنوینر مولانا فہیم اختر قاسمی نے کہا کہ اپنی وسعت کے مطابق لوگوں کی خدمت کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں رب کریم کے حضور دعا کرنی چاہیے کہ یہ بیماری جلد از جلد ختم ہو۔ اس موقع پر سید ذہین احمد نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند کا مقصد خدمت خلق ہے۔ اس موقع پر ضلع اسکاؤٹ ٹرینر اورنگزیب، واز امن کے علاوہ روور لیڈر عبدالہادی قاسمی، اور جمعیۃ یوتھ کلب کے روروس موجود رہے۔

Exit mobile version