لاک ڈاؤن کے بعد سے دہلی میں جمعیۃ علماء کی ریلیف ٹیم متأثرین کی خدمات میں مصروف

نئی دہلی یکم مئی (پریس ریلیز) صدرجمعیۃ علماء ہند مولانا ارشد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کی ریلیف ٹیم 25 فروری سے برابر ریلیف کا کام انجام دے رہی ہے شمال مشرقی دہلی میں پیش آئے  افسوسناک واقعہ کے بعد سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف و بازآبادکاری کا کام چل ہی رہا تھا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے 22 مارچ سے لاک ڈاؤن ہوگیا جسکی وجہ روزانہ محنت کرکے کھانے والے لوگوں کو دو وقت کا کھانا بھی میسر ہونا مشکل ہوگیا ایسے ہی پریشان حال، مجبور،غریب لوگوں کی ہرطرح کی مدد کے لئے جمعیۃ علماء ہند صوبہ دہلی کی ریلیف ٹیم مسلسل  میدان عمل میں ہے،دہلی اور دہلی کے سرحدی علاقوں میں ان تمام ضرورت مندوں تک راشن اورنقدی اور دیگر ضروریات زندگی کا سامان پہنچانے میں برسرکارہے جو اپنے لئے اور اپنے بچوں کے لئے دووقت کی روٹی مہیانہیں کرپارہے ہیں، چنانچہ لوک ڈاؤن کی ابھی تک  کے مدت میں دہلی میں قریب آٹھ ہزار خاندانوں میں راشن اور نقدی تقسیم کی جاچکی ہے اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔قابل ذکرہے کہ جمعیۃ علماء ہند ریلیف کا کام مذہب سے اوپر اٹھکرصرف اور صرف  انسانیت کی بنیاد پر کرتی ہے اسی نظریہ کو باقی رکھتے ہو ئے ہر ضرورت مندوں کی مددکررہی ہے چاہے اس کا مذہب کچھ بھی ہو۔ واضح رہے کہ جمعیۃ علماء ہند صوبہ دہلی کی ٹیم اور ضلعی و مقامی یونٹیں خود سروے کرتی ہیں اور پریشان حال لوگوں کو تلاش کرکے انکے گھر گھر جاکر ان کی مدد کو اپنانصب العین سمجھتی ہے چنانچہ دہلی کے کراول نگر.شیووہار.مصفطیٰ آباد،.بھگیرتی وہار.چاندباغ.کھجوری خاص. کچی کھجوری. گڑھی میہنڈو. دیالپور. گوکلپوری. کردم پوری. کبیرنگر. بابرپور. سنگم وہار. وزیرآباد. سیلم پور. جعفرآباد. گوتمپوری. گھونڈہ. شاستری پارک. سونیاوہار. گاندھی نگر. کیلاش نگر.شاستری نگر.نظام الدین. حوض خاص.گرین پارک. گووند پوری. جہانگیرپوری. آزادپور. شکورپور. وسنت کنج. شرم وہار.جیت پور. سریتاوہار. اوکھلا. بدرپور. کھچڑی پور. لال کنواں.بلی ماران. ترکمان گیٹ. خانپور. دریاگنج. نبی کریم.شاہدرہ،.ویلکم.وغیرہ میں راشن اور نقدی تقسیم کی گئی ہے جس پر ابھی تک کم وبیش اسی لاکھ سے زیادہ کی خطیر رقم خرچ کی جاچکی ہے اور یہ سلسلہ الحمدللہ جاری ہے۔ اسی طرح تبلیغی جماعت کے جو لوگ  منڈولی،نریلہ، سلطانپوری.، بدرپوراور نیوفرینڈس کالونی وغیرہ میں کورنٹین کئے گئے ہیں، ان لوگوں کی بدحالی اور غیرمعیاری کھاناوغیرہ کے حوالے سے سوشل میڈیا میں مسلسل خبرآرہی تھی جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کی ریلیف ٹیم نے فورا ان تمام کورنٹین سینٹرکا دورہ کیا اوران لوگوں کا حال چال جاننے کے بعد علاقے کے اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقات کرکے تبلیغی جماعت کے لوگوں کی پریشانی سے آگاہ کراتے ہوئے علاقہ کے ڈی ایم سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ رمضان کا مبارک مہینہ چل رہا جس میں مسلمان روزہ رکھتے ہیں جس کی وجہ سے کھانے وغیرہ کا ٹائم ٹیبل مختلف ہوتاہے اس لئے آپ ہمیں اجازت دیں تاکہ ہم ان لوگوں کے افطار،سحری اور کھانے کا انتظام کرسکیں، جمعیۃکے اس مطالبہ پر حکام نے مثبت قدم اٹھاتے ہوئے کھانے کانظام جہاں پہلے سے بہت بہتر کردیا وہیں ہماری ٹیم کوبھی  اپنے طور پر کھانا مہیا کرانے کی اجازت دی۔الحمد للہ سرکاری اجازت کے بعد قریب ڈھائی ہزار افراد کے لئے کھانے کی مختلف اشیاء روزانہ تقسیم کی جارہی ہے ہیں اور اعلیٰ حکام سے ملکر انکی ہرطرح کی پریشانی کو دور کرنے کی مسلسل جدوجہد کی جارہی ہیں۔ ریلیف کایہ کارخیر جمعیۃ علماء صوبہ دہلی مولانا محمد مسلم قاسمی صدر جمعیۃ علماء ہند صوبہ دہلی کی نگرانی اور مفتی عبدالرازق مظاہری جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند صوبہ دہلی کی قیادت میں بحسن خوبی انجام دیا جارہا ہے،قاری محمد ساجد فیضی سکریٹری جمعیۃ علماء دہلی،قاری دلشاد احمد قمر مظاہری نائب صدر جمعیۃ علماء دہلی،قاری اسرار الحق قاسمی رکن عاملہ جمعیۃ علماء دہلی. ڈاکٹر رضاء الشمس رکن جمعیۃ علماء ددہلی وغیرہ پہلے ہی دن سے ریلیف کے اس کارخیر میں ہم سفر ہیں۔

Exit mobile version