دینی تعلیمی بورڈ ورنگل کے زیر اہتمام دس روزہ دینی تعلیمی بیداری مہم

ورنگل: 11؍مارچ (حافظ صادق حسین) مفتی محمد زکریا احمد ورنگل خادم دینی تعلیمی بورڈ کی اطلاع کے بموجب 11؍مارچ تا 20؍مارچ دینی تعلیمی بورڈ ورنگل کی جانب سے دینی تعلیمی بیداری مہم کا عشرہ طے کیا گیا جس میں شہر و اطراف کے دس مختلف مساجد میں شہر کے علماء کرام کے بیانات ہوں گے جو دینی تعلیم و تربیت کی اہمیت اور نئی نسل کو ارتداد سے بچانے اور مکاتب دینیہ کے قیام کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالیں گے اس دس روزہ مہم کا پہلا جلسہ مسجد سعیدیہ ورنگل میں منعقد ہے‘ جس میں مولانا عبدالعظیم صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء ورنگل اور حافظ نصیر الدین حسامی صدر دینی تعلیمی بورڈ ورنگل کے بصیرت افروز بیانات ہوں گے۔ عامۃ المسلمین خصوصاً شہر ورنگل کے عوام و خواص سے اپیل کی جاتی ہے کہ ان جلسوں میں شرکت کر فرماکر استفادہ فرمائیں اور مہم کو کامیاب بنائیں۔

Exit mobile version