انڈین ریلوے 12؍مئی سے 15؍اسپیشل ٹرینوں کے ذریعہ اپنی خدمات کا آغاز کرے گا: پیوش گوئل

نئی دہلی: 10؍مئی (عصر حاضر) ملک گیر سطح پر جنتا کرفیو کے نفاذ کے ساتھ ہی انڈین ریلوے نے اپنی خدمات بھی معطل کا اعلان کردیا تھا۔ اور تمام مسافر بردار ٹرینوں کی خدمات کو روک دیا گیا تھا۔ جو لاک ڈاؤن کی توسیع کے ساتھ ساتھ ریلوے خدمات کی معطلی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ وزیر ریلوے پیوش گوئل نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعہ آج یہ اطلاع دی ہے کہ انڈین ریلوے کا منصوبہ ہے کہ 12؍مئی سے آہستہ آہستہ مسافر ٹرینوں کی خدمات کو شروع کیا جائے گا‘ ابتدائی طور پر 15؍خصوصی ٹرینوں کے ساتھ جو نئی دہلی کو ہندوستان کے بڑے اسٹیشنوں سے ملاتی ہے یہ شروع ہوں گی۔ مسافرین 11؍مئی کو 4؍بجے سے ان ٹرینوں میں ٹکٹ بکنگ کرسکتے ہیں۔

Exit mobile version