سرکاری و غیر سرکاری اقامتی اسکولوں کی کشادگی پر تلنگانہ ہائی کورٹ نے لگائی روک

حیدرآباد: 31؍اگست (عصرحاضر) تلنگانہ ہائی کورٹ نے یکم؍ستمبر سے سرکاری اقامتی تعلیمی اداروں کو کھولنے پر روک لگادی ہے۔ واضح رہے کہ کچھ دن قبل ریاست تلنگانہ میں 1 ستمبر سے تمام کے جی تا پی جی تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ تاہم اب ہائی کورٹ نے اقامتی اسکولوں کے کھولنے پر حکم التوا جاری کردیا۔ علاوہ ازیں ہائی کورٹ کی ایک بنچ نے یہ واضح کردیا کہ دیگر تمام غیر اقامتی اسکولس آن لائن اور آف لائن تعلیم دے سکتے ہیں۔ البتہ والدین کو اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔ اگر جسمانی حاضری کے ساتھ اسکول نہ پہنچنے والے طلباء سے کسی قسم کا کوئی مؤاخذہ نہ کریں۔

Exit mobile version