ہندوستان سمیت دنیا بھر میں جی میل خدمات متأثر‘ صارفین کی ٹوئٹر پر شکایات

نئی دہلی: 10؍دسمبر (عصرحاضر) ہندوستان سمیت دنیا بھر میں جی میل خدمات متأثر ہوئیں۔ ہفتے کی شام کو ای میل کی ترسیلات کا سلسلہ موقوف رہا۔ اکثر صارفین نے میل کی ترسیل یا موصول نہ ہونے کی شکایت کی۔ ویب سائٹ کی بندش مانیٹر پورٹل Downdetector.com کے مطابق، زیادہ تر مسائل ای میلز وصول کرنے سے متعلق تھے، ۔ موبائل ایپ اور ڈیسک ٹاپ ورژن دونوں دنیا بھر میں متاثر ہوئے۔ Gmail کے ساتھ مسائل کی اطلاع دینے کے لیے کئی لوگ ٹویٹر پر شکایات کرنے لگے۔ کیا جی میل سب کے لیے ڈاؤن ہے یا میرے اکاؤنٹس میں کوئی خرابی ہے؟ مجھے کوئی میل موصول نہیں ہو رہا ہے،” ایک صارف نے ٹوٹ کیا۔ گوگل نے ابھی تک اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا کہ اس عالمی بندش کی وجہ کیا ہے۔

Exit mobile version