مرکزی حکومت نےUNLOCK 2.0 کیلئے جاری کیں نئی گائیڈ لائینس

نئی دہلی: 29/جون (عصر حاضر) مرکزی حکومت نے Unlock 2.0 کی گائیڈ لائنس جاری کردی ہیں ۔ حکومت کے ذریعہ جاری کئے گئے حکم کے مطابق کنٹینمنٹ زون کے علاوہ درج ذیل کاموں کو چھوڑ کر سبھی کاموں کی منظوری دیدی گئی ہے ۔ سبھی مقامات پر 31 جولائی 2020 تک اسکول ، کالج ، تعلیمی ادارے بند رہیں ۔ آن لائن اور ڈیسٹنس لرننگ جاری رہے گی اور اس کو فروغ دیا جائے گا۔ سبھی طرح کے بین الاقوامی ہوائی سفر پر پابندی رہے گی ۔ میٹرو سروسز بند رہیں گی ۔ سنیما ہال ، جم ، سوئمنگ پول، انٹرٹینمنٹ پارک ، تھئیٹر ، بار ، آڈیٹوریم ، اسمبلی ہال اور ایسی سبھی جگہیں بند رہیں گی ۔ سبھی طرح کے سماجی ، سیاسی ، کھیل ، تفریحی ، اکیڈمک ، ثقافتی اور مذہبی انعقاد پر پوری طرح پابندی رہے گی ۔ حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ان سبھی سرگرمیوں کو شروع کرنے کے سلسلہ میں الگ سے گائیڈ لائن جاری کی جائے گی اور ضرورت پڑنے پر اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر بھی جاری کیا جائے گا ۔ تاکہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے سماجی فاصلہ یقینی بنایا جاسکے ۔

Exit mobile version