ملک گیر سطح پر جاری لاک ڈاؤن میں مزید دو ہفتوں کی توسیع‘ 31؍مئی تک جاری رہے گا یہ سلسلہ

نئی دہلی: 17؍مئی (عصر حاضر) لاک ڈاؤن -4 مرکز نے ملک گیر لاک ڈاؤن کو 31 مئی تک مزید 2 ہفتوں کے لئے بڑھا دیا ہے۔ وزارت داخلہ امور (ایم ایچ اے) جلد ہی مختلف زونوں ریڈ‘ اورینج اور گرین زون سے متعلق ہدایت نامہ کا ایک نیا سیٹ جلد جاری کرے گا۔ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے وزارتوں ، حکومت ہند کے محکموں ، ریاستی حکومتوں اور ریاستی حکام سے 31 مئی تک کوویڈ 19 لاک ڈاؤن اقدامات کو جاری رکھنے کے لئے کہا۔ ذرائع کے مطابق نئے مرحلے میں خاص طور پر عوام کے لحاظ سے بہت زیادہ نرمی دیکھنے کو ملے گی۔

Exit mobile version