پانچوں انتخابی ریاستوں میں ریلیوں، جلسوں، روڈ شو پر پابندی میں 22؍جنوری تک توسیع

نئی دہلی: 15؍جنوری (عصرحاضر) اتر پردیش سمیت پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے درمیان ملک میں تیزی سے بڑھ رہے کورونا کے معاملوں کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ان پانچوں انتخابی ریاستوں میں انتخابی ریلیوں، جلسوں، روڈ شو پر 15 جنوری تک پابندی کے حکم کو بڑھا دیا ہے۔ اب یہ پابندی 22 جنوری تک رہے گی۔
حالانکہ الیکشن کمیشن نے سیاسی پارٹیوں کو ایک بڑی راحت دیتے ہوئے زیادہ سے زیادہ 300 افراد یا جلسہ گاہ کی صلاحیت کے 50 فیصد افراد کی موجودگی کے ساتھ جلسہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ انتخابی کمیشن 22 جنوری کو ایک بار پھر حالات کا جائزہ لے گا اور آگے کا فیصلہ کرے گا۔ تب تک سیاسی پارٹیوں کو ڈیجیٹل تشہیر کرنی ہوگی۔ واضح رہ کہ 10 فروری کو پہلے مرحلہ کے لیے ووٹنگ ہونی ہے۔
اس سے قبل الیکشن کمیشن نے 15 جنوری تک ریلیوں اور روڈ شو پر پابندی عائد کی تھی۔ انتخابی کمیشن نے سیاسی پارٹیوں کو کووڈ گائیڈلائنس پر عمل کرنے کے لیے پھر سے آگاہ کیا ہے۔ کمیشن نے افسران کو کووڈ پروٹوکول کے مدنظر سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیوں پر گہری نگاہ رکھنے کی تاکید کی ہے۔

Exit mobile version