ماہ محرم الحرام کا چاند نظر آیا امارت شرعیہ ہند سمیت ملک کی متعدد رؤیت ہلال کمیٹیوں کا اعلان

نئی دہلی:20؍اگست (عصر حاضر) ماهِ محرم الحرام کا چاند نظر آگیا‘ ملک کی متعدد رؤیت ہلال کمیٹیوں کی جانب سے اعلان کیا گیا۔ آج ابھی بعد نماز مغرب رؤیت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کی میٹنگ زیر صدارت مولانا حکیم الدین قاسمی صاحب ، مرکزی دفتر امارت شرعیہ ہند ،۱۔بہادر شاہ ظفر مارگ نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا، دہلی میں مطلع ابر آلود ہے، چاندنظر نہیں آیا، البتہ لکھنو، کانپور ،پٹنہ(پھلواری شریف)سرائے میر اعظم گڑھ،بلرام پور،کیندری پاڑہ اڈیشہ سے متعدد حضرات نے رویت عام کی اطلاع دی ۔ اس کے مدنظر کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ۲۹؍تاریخ کی رویت شرعا ثابت ہو گئی ہے ، کل ۲۱؍اگست ۲۰۲۰ء بروز جمعہ کو محرم الحرام۱۴۴۲ھ کی پہلی تاریخ ہو گی اور ۳۰؍اگست بروز اتوار کو یوم عاشورہ ہو گا ۔

Exit mobile version