مہاراشٹرا کے ضلع بیڑ میں الیکٹرک اسکوٹر کو گدھے سے باندھ کر کرائی گئی گشت، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

نئی دہلی: مہاراشٹراکے ضلع بیڑمیں ایک شخص نے اپنی الیکٹرک اسکوٹرکوگدھے سے باندھ دیا اور سارے شہرمیں اس کی پریڈکرائی۔ اس شخص نے پوسٹربھی لگائے تھے جس میں عوام سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ کمپنی پر بھروسہ نہ کریں۔
پرلی علاقہ سے تعلق رکھنے والے سچن گیتے نے اولاکمپنی سے ایک الیکٹرک اسکوٹرخریدی تھی اورانہیں 24۔مارچ کواس کی ڈیلیوری دی گئی تھی۔
انہوں نے ستمبر 2021 میں 20ہزارروپے کی ابتدائی ادائیگی کی تھی اورجنوری 2022 میں 65ہزارروپے قطعی ادائیگی کے طورپردیئے تھے۔ بہرحال6دن بعد اسکوٹرنے کام کرنابندکردیا۔

جب گیتے نے کمپنی کواطلاع دی توایک میکانک ان کے پاس آیا لیکن وہ گاڑی کی مرمت نہیں کرسکا۔ کسٹمرکیرسرویس سے مبہم جواب ملنے پرگیتے نے اتوار24۔ اپریل کو انوکھے انداز میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے ٹووہیلرکو ایک گدھے سے باندھ دیااورتمام سڑکوں پراسے گشت کرایاگیا۔ انہوں نے یہ بیانربھی لگائے تھے’دھوکہ باز کمپنی اولاسے ہوشیار رہیں، اولاکمپنی کی گاڑیاں نہ خریدیں۔
اس احتجاج کی وجہ سے پارلی علاقہ میں ہلچل مچ گئی اورگیتے کاویڈیووائرل ہوگیا۔ اولاسے مایوس ہونے اورکوئی تیقن نہ ملنے پر گیتے نے کنزیومرفورم میں شکایت درج کرائی۔
انہوں نے حکومت سے بھی اس معاملہ کی تحقیقات کرنے کی اپیل کی۔ گیتے نے کہاکہ اولاکے صارفین کوکوئی مالی تحفظ حاصل نہیں ہے۔ حکومت کواس کمپنی کے بارے میں تحقیقات کرتے ہوئے کاروائی کرنی چاہئے۔۔
یہاں یہ تذکرہ مناسب ہوگاکہ اولانے ایک گاڑی میں آگ لگنے کے واقعہ کے بعدحال ہی میں اپنی 1441الیکٹرک اسکوٹروں کو واپس طلب کیا۔کمپنی نے اعلان کیاکہ اس کے سرویس انجینئرس ان اسکوٹروں کے تمام سسٹمس کامعائنہ کریں گے۔

Exit mobile version