Site icon Asre Hazir

امریکا:ٹیکساس کے ایلیمنٹری اسکول میں مسلح شخص کی فائرنگ؛18 طلبہ اورایک استاد سمیت 21 ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس میں واقع ایک ایلیمنٹری اسکول میں بندوق بردار کی فائرنگ سے 18 طلبہ اور ایک استاد 21 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ٹیکساس کے گورنرگریگ ایبٹ نے منگل کے روز ایک بیان میں ان ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ گولی چلانے والا بھی ہلاک ہوچکا ہے۔خیال کیاجاتا ہے کہ اسے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے جوابی کارروائی میں ہلاک کیا ہے۔
فائرنگ کا یہ واقعہ ٹیکساس میں واقع شہراوولڈے میں روب ایلیمنٹری اسکول میں پیش آیا ہے۔ یہ شہر سان انٹونیو سے قریباً ڈیڑھ گھنٹے کی مسافت پر مغرب میں واقع ہے۔فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس مسلح شخص نے اسکول کے بچوں کو گولیوں کاکیوں نشانہ بنایا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق اوولڈے میموریل اسپتال نے اس سے پہلے اطلاع دی تھی کہ اس کے یہاں ایمبولینس اور بسوں کے ذریعے 13 زخمی بچّے منتقل کیے گئے ہیں اور اسپتال پہنچنے والے دو افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ایک اور اسپتال میں ایک بچے اور ایک بالغ کو منتقل کیا گیا تھا۔اس یونیورسٹی ہیلتھ اسپتال نے بتایا کہ زیرِعلاج ایک 66 سالہ خاتون کی حالت تشویش ناک ہے۔
اسکول میں فائرنگ کے بعد انتظامیہ نے صورت حال قابو میں ہونے کے بعد بچّوں کو مقامی شہری مرکز میں منتقل کردیا تھا اور ان کے والدین کو ہدایت کی کہ وہ انھیں وہاں سے اپنے گھروں کولے جاسکتے ہیں۔

ADVERTISEMENT
Exit mobile version