حیدرآباد: 19؍جون (عصرحاضر) ریاست تلنگانہ میں 20؍جون سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کے فیصلے کے بعد تمام تعلیمی اداروں کو یکم جولائی سے کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ ریاستی کابینہ نے ہفتہ کو ہنگامی اجلاس کے دوران لیا۔ جس میں طلباء کو جسمانی طور پر کلاسوں میں حاضری کی اجازت دی گئی۔
اطلاعات کے مطابق یکم جولائی سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ میڈیکل اینڈ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے عہدیداروں کی جانب سے کورونا کے بارے میں پیش کی جانے والی رپورٹس پر غور کرنے کے بعد لیا گیا۔
کابینہ نے عوام کے تحفظ کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ماسک پہننا ، سینیائٹرز کا استعمال کرنا اور جسمانی دوری برقرار رکھنے کو لازمی قرار دیا ہے۔