حیدرآباد: 29؍اپریل (عصر حاضر) مولانا عبدالرحمن اطہر کی اطلاع کے مطابق شہر تانڈور کے مؤقر اور ہر دلعزیز عالم دین مولانا محمد عبدالجبار صاحب سبیلی نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد طویل عرصہ سے بیمار چل رہے ہیں لیکن ان دنوں مولانا محترم نہایت علیل اور سخت مشکلات سے دوچار ہیں بات چیت بھی بمشکل ہی کرپارہے ہیں اور حیدرآباد کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
آج صدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد مولانا محمد عبداللہ اظہر صاحب قاسمی نے مولانا موصوف سے بذریعہ ٹیلی فون بات چیت اور مزاج پرسی کی تو مولانا نے کہا کہ “فی الحال میں بیماری کی سخت تکالیف کا شکار ہوں اور کہا کہ آپ میری جانب سے مولوی برادری اور عوام سے خصوصی دعاء کی گزارش کیجئے”۔
جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد مولانا محترم کے شاگردوں،علم دوست احباب اور عوام سے پر خلوص اپیل کرتی ہے کہ رمضان المبارک کی مقدس ساعتوں میں مولانا موصوف کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ دعاء ہیکہ اللہ رب العزت مولانا محترم اور دیگر تمام بیماروں کو جلد از جلد شفاء کلی عطاء فرمائے آمین یارب العالمین۔