تجوید القرآن ٹرسٹ عنبرپیٹ حیدرآباد میں جلسہ اصلاح معاشرہ

حیدرآباد: 31؍اگست (عصر حاضر) مفتی محمد عرفان قاسمی استاذ ادارہ ہذا کی اطلاع کے بموجب تجوید القرآن ایجوکیشنل اینڈ چیاریٹیبل ٹرسٹ آزاد نگر عنبر پیٹ حیدرآباد کے زیر اہتمام انشاءاللہ 23/ محرم الحرام 1443ھ مطابق 2 ستمبر 2021 ء بروز جمعرات بعد نماز ظہر (1:30) بمقام مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہوگا
جلسہ کی صدارت خادم القرآن حضرت مولانا حافظ محمد غوث رشیدی صاحب (صدر ٹرسٹ) فرمائیں گے
اس جلسہ کو مرجع العلماء عارف باللہ حضرت مولانا شاہ محمد جمال الرحمٰن صاحب مفتاحی دامت برکاتہم(سرپرست اعلٰی ٹرسٹ ) مخاطب فرمائیں گے
مولانا محمد زکریا فہد قاسمی نے تمام حضرات سے شرکت کی درخواست کی ہے
خواتین کے لئے پردہ کا معقول انتظام رہے گا

Exit mobile version