تجوید القرآن ٹرسٹ آزاد نگر عنبر پیٹ حیدرآباد میں جلسہ اصلاح معاشرہ

حیدرآباد یکم / جنوری (عصرحاضر) مفتی محمد عرفان قاسمی استاذ ادارہ ہذا کی اطلاع کے بموجب انشاءاللہ بتاريخ 6/ جمادی الاول 1441ھ مطابق 2/ جنوری 2020 ء بروز جمعرات بعد نماز ظہر (01:30) تجوید القرآن ایجوکیشنل اینڈ چیاریٹیبل ٹرسٹ آزاد نگر عنبر پیٹ حیدرآباد میں جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس جلسہ کی صدارت مولانا حافظ محمد غوث رشیدی صاحب (صدر تجوید القرآن ٹرسٹ) فرمائیں گے۔اس جلسہ کو عارف باللہ حضرت مولانا شاہ محمد جمال الرحمٰن مفتاحی صاحب دامت برکاتہم (سرپرست اعلیٰ جامعہ ہذا) خطاب فرمائیں گے۔
خواتین کے لئے پردہ کا معقول انتظام رہے گا۔
مولانا حافظ محمد زکریا فہد قاسمی نے تمام احباب سے شرکت کی درخواست کی ہے.

Exit mobile version