حیدرآباد: 21/اکٹوبر (عصرحاضر) مفتی محمد عرفان قاسمی استاذ ادارہ ہذا کی اطلاع کے بموجب انشاءاللہ بتاريخ 21/ صفر المظفر 1441 ھ مطابق 21/ اکتوبر 2019 بروز پیر بعد نماز عشاء(8:15 ) تجوید القرآن ایجوکیشنل اینڈ چیاریٹیبل ٹرسٹ آزاد نگر عنبر پیٹ حیدرآباد میں تعلیمات سلسلہ قادریہ چشتیہ کمالیہ کی اصلاحی و تربیتی مجلس منعقد ہوگی اس مجلس کی سرپرستی عارف باللہ حضرت مولانا شاہ محمد کمال الرحمٰن صاحب قاسمی مدظلہ العالی اور صدارت مولانا حافظ محمد غوث رشیدی صاحب(صدر تجوید القرآن ٹرسٹ) فرمائیں گے۔اس مجلس کا آغاز حافظ محمد یحییٰ سعد صاحب کی قرأت سے ہوگا، ہدیہ نعت حافظ سید غیاث الدین صاحب اور اصلاحی نظم حافظ محمد علیم الدين واحد صاحب پیش کریں گے جب کہ اس مجلس کو حضرت مولانا شاہ محمد فضل الرحمٰن محمود صاحب (خلیفہ و جانشین حضرت مولانا شاہ محمد کمال الرحمٰن صاحب) خطاب فرمائیں گے
مولانا محمد زکریا فہد قاسمی صاحب نے سلسلے سے وابستہ احباب سے درخواست کی ہے کہ وہ اس مجلس میں شرکت فرما کر اس سے استفادہ کریں۔