تجوید القرآن ٹرسٹ آزاد نگر عنبر پیٹ حیدرآباد میں جلسہ اصلاح معاشرہ

حیدرآباد/ 25ستمبر (عصرحاضر) مفتی محمد عرفان قاسمی استاذ ادارہ ہذا کی اطلاع کے بموجب انشاءاللہ بتاريخ 26/ محرم الحرام 1441 ھ مطابق 26/ستمبر 2019 ء بروز جمعرات بعد نماز ظہر (01:30) تجوید القرآن ایجوکیشنل اینڈ چیاریٹیبل ٹرسٹ آزاد نگر عنبر پیٹ حیدرآباد میں جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس جلسہ کی صدارت مولانا حافظ محمد غوث رشیدی صاحب ( صدر تجوید القرآن ٹرسٹ ) فرمائیں گے۔اس جلسہ کو حضرت مولانا محمد عبد القوی صاحب دامت برکاتہم (ناظم ادارہ اشرف العلوم ) خطاب فرمائیں گے۔
خواتین کے لئے پردہ کا معقول انتظام رہے گا۔
مولانا حافظ محمد زکریا فہد قاسمی نے تمام احباب سے شرکت کی درخواست کی ہے

Exit mobile version