حیدرآباد میں سیڑھیوں والی تاریخی باولیوں کی بحالی کو یونیسکو نے تسلیم کیا

حیدرآباد28 نومبر (عصرحاضر) تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک راما راو نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آغاخان ڈیولپمنٹ نٹ ورک، محکمہ بلدی نظم ونسق وشہری ترقی اورحیدرآباد میں امریکی قونصل جنرل جنیفر لارسن کی جانب سے شہر کی خوبصورت سیڑھیوں والی باولیوں کی بحالی کے کام کو یونیسکو کی جانب سے تسلیم کیاگیا ہے۔سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم تارک راما راو نے اس خصوص میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہاکہ اگلا نشانہ تاریخی اور خوب صورت شہرحیدرآباد کیلئے ورلڈ ہیرٹیج سٹی کا درجہ حاصل کرنا ہے۔واضح رہے کہ شہر کے کئی علاقوں کی تاریخی اہمیت کی حامل کئی سیڑھیوں والی باولیاں خستہ حالی کا شکار تھیں جن کی بحالی کے کام انجام دیئے گئے ہیں اور ان کو ان کی اصلی حالت میں واپس لانے کے کامیاب اقدامات کئے گئے ہیں۔

Exit mobile version