بی جے پی نے وزیر اعلی کے سی آر کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع کیا، ریاستی دفتر کے باہر بڑی اسکرین آویزاں

تلنگانہ بی جے پی کے دفتر کے باہر الٹی گنٹی کا ڈسپلے بورڈ لگایاگیا ہے۔اس ڈسپلے بورڈ پر وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی تصویر بھی لگائی گئی ہے۔اس کو چندرشیکھرراو حکومت کی الٹی گنتی شروع کا نام دیاگیا ہے۔ایک بڑے ایل ای ڈی اسکرین پر یہ الٹی گنتی ہورہی ہے۔بی جے پی کاماننا ہے کہ چندرشیکھرراو حکومت کے اب صرف 529دن ہی رہ گئے ہیں۔ بی جے پی تلنگانہ میں کافی سرگرم ہوگئی ہے بی جے پی کی اعلی قیادت اور ریاستی رہنما اگلے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شاندار جیت اور حکومت بنانے کے دعوے کررہے ہیں۔ دوسری طرف ریاست کے وزیر اعلی کے سی آر ملک بھر میں بی جے پی کے خلاف مہم چلارہے ہیں۔

Exit mobile version