تلنگانہ: ’ہمارا گاؤں ہمارا اسکول‘ پروگرام کا جائزہ اجلاس، پہلے مرحلے میں 50 فیصد اسکولس کو فنڈز منظور

حیدرآباد: 30؍اپریل (عصرحاضر) کابینہ کی سب کمیٹی نے آج ’ہمارا گاؤں ہمارا اسکولس ‘ پروگرام کی پیشرفت کا جائزہ لیا ۔ پہلے مرحلے میں 50 فیصد اسکولس کو فنڈز منظور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ صدر نشین کابینی سب کمیٹی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی کی صدارت میں یہ اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں وزراء کے ٹی آر ، ٹی سرینواس یادو ، سرینواس گوڑ ، نرنجن ریڈی ، ای دیاکر راؤ ، ستیہ وتی راتھوڑ پلاننگ کمیشن کے نائب صدر ونود کمار نے شرکت کی ۔ اجلاس میں اسکولس میں انفراسٹرکچر کی فراہمی ، ڈیجیٹل تعلیم ، انگریزی میڈیم میں تعلیم کا آغاز کے علاوہ دوسرے متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا ۔ بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سبیتا اندرا ریڈی نے کہا کہ اجلاس میں ’ ہمارا گاؤں ہمارا اسکول ‘ پروگرام کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں یہ طئے پایا کہ پہلے مرحلے میں 50 فیصد اسکولس کو فنڈز منظور کئے جائیں گے ۔ ان اسکولس میں 12 جون تک تمام کام مکمل کرنے کی ذمہ داری کلکٹرس کے سپرد کی گئی ۔ جاریہ تعلیمی سال سے ہی آٹھویں جماعت تک انگریزی تعلیم پڑھائی کا آغاز کیا جائے گا ۔ اس کیلئے ٹیچرس کو تربیت فراہم کی گئی ہے ۔ انگریزی تعلیم کے بارے میں بڑے پیمانے پر تشہیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ یکم تا 12 جون ’بڈی باٹا ‘ پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا ۔ 12 جون سے اسکولس کی کشادگی عمل میں آئے گی ۔ والدین اور اساتذہ کے اجلاس منعقد کئے جائیں گے ۔ اسکولس کو بہتر بنانے سرپنچس اپنی ذمہ داری بخوبی نبھائے ۔ اسکولس کی ترقی میں اولڈ اسٹوڈنٹس سے کلیدی رول ادا کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔ جن اسکولس کے گراونڈس ہیں انہیں اسپورٹس میٹریل سربراہ کیا جائے گا ۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ آئی ٹی اور ڈیجیٹل کے مسئلہ پر کے ٹی آر نے جو تجاویز پیش کئے ہیں اس کا جائزہ لیا جائے گا۔

Exit mobile version