حیدرآباد:14/اکتوبر (راست) مفتی محمد عرفان قاسمی کی اطلاع کے بموجب مدرسہ تجوید القرآن ایجوکیشنل اینڈ چیاریٹیبل ٹرسٹ عنبرپیٹ حیدرآباد کے زیر اہتمام جلسہ اصلاحِ معاشرہ بہ تاریخ 18/ربیع الاول م 15/اکتوبر بروزِ ہفتہ صبح 9/بجے بمقام احاطہ مدرسہ تجویدالقرآن ٹرسٹ منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت حضرت مولانا حافظ محمد غوث رشیدی صاحب بانی و صدر تجوید القرآن ٹرسٹ اور نگرانی حافظ محمد زکریا فہد قاسمی نائب صدر تجوید القرآن ٹرسٹ فرمائیں گے۔ اس موقع پر دارالعلوم دیوبند کے استاذ حدیث حضرت مولانا محمد سلمان بجنوری نقشبندی دامت برکاتہم کا بصیرت افروز خطاب فرمائیں گے۔ جلسہ کا آغاز مولانا محمد سعید خان کی قرأت کلام پاک سے ہوگا جبکہ حافظ فیروز خان دربارِ رسالت مآب ﷺ میں ہدیہ نعت پیش فرمائیں گے۔ مولانا سید عباد‘ حافظ محمد یحیی سعد‘ حافظ محمد عیسی فقیہ و جمیع ٹرسٹیان‘ اساتذہ و اراکین و عملہ نے عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت واستفادہ کی درخواست کی ہے۔