تلنگانہ: ایس ایس سی امتحانات کے لیے تازہ ہال ٹکٹ جاری نہیں کیے جائیں گے: ڈی جی ای

حیدرآباد: 11؍مئی (عصر حاضر) ریاست تلنگانہ میں امکان ہے کہ جلد ہی ایس ایس سی کے امتحانات کا اعلان ہوگا لیکن اس سے پہلے طلباء کے لیے کوئی نیا ہال ٹکٹ جاری نہیں کیا جائے‘ طلباء پہلے جاری کردہ ہال ٹکٹوں کا استعمال کرتے ہوئے امتحان میں شریک ہوسکتے ہیں۔

جسمانی دوری کے اصولوں پر عمل آوری کے لیے ڈی جی ای نے امتحانی مراکز کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔ دریں اثنا ڈی جی ای نے مراکز کی تعداد 2,530 سے ​​بڑھا کر 5000 کے قریب کردی۔ زیادہ تر مراکز موجودہ مراکز کے ساتھ والی عمارت سے متصل واقع ہیں۔  کورونا کی وجہ سے جسمانی دوری کا لحاظ کرتے ہوئے طلباء کے بیٹھنے کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں ہر طالب علم کے لیے ایک بنچ ہوگی۔

احتیاطی تدابیر کے طور پر ، امتحانات سے قبل ڈس انفیکشن آپریشن کیے جائیں گے۔ امتحان میں شامل ہونے والے امیدواروں کے لئے ہینڈ سینیٹائزر یا صابن دستیاب کرائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ، ہائی کورٹ کی ہدایت پر ، ریاستی حکومت 23 مارچ سے ایس ایس سی امتحانات کا انعقاد بند کردیا تھا۔ حکم صادر ہونے تک تین پرچے ہوچکے تھے۔

Exit mobile version