تلنگانہ: ایس ایس سی کے نتائج کا اعلان 30 جون کو ہوگا

حیدرآباد: 29؍جون (عصرحاضر) ایس ایس سی پبلک امتحانات مئی 2022 کے نتائج کا اعلان 30 جون کو کیا جائے گا۔ وزیر تعلیم پی سبیتا اندرا ریڈی صبح 11.30 بجے ڈاکٹر ایم سی آر ایچ آر ڈی انسٹی ٹیوٹ، جوبلی ہلز میں نتائج کا اعلان کریں گی۔ نتائج کے اعلان کے بعد طلباء اور والدین ویب سائٹس www.bse.telangana.gov.in اور www.bseresults.telangana.gov.in پر نتائج دیکھ سکتے ہیں۔ 23 مئی سے یکم جون تک ہونے والے دسویں جماعت کے امتحانات کے لیے کل 5,09,275 طلبہ نے رجسٹریشن کرائی۔

Exit mobile version