سال بھر مسلسل غرباء کی خدمت میں مصروف ادارہ صفابیت المال شاخ کریم نگر کے لئے تعاون کی اپیل

کریم نگر: 24؍اپریل (پریس ریلیز) مولانا محمد کاظم الحسنی ( صدرصفا بیت المال شاخ کریم نگر ) کی اطلاع کے بموجب شہر کریم نگر میں علماء وحفاظ کرام کی راست نگرانی میں چلنے والا رفاہی و فلاحی ادارہ صفا بیت المال شاخ کریم نگر جو بلا لحاظ مذہب وملت انسانیت کی بنیاد پر خدمت خلق انجام دیتا چلا آرہا ہے مثلاً ۔ شہر کے مختلف محلہ جات کی بیوہ خواتین، معذورین ،غربا ،اور یتامی میں ہر ماہ پابندی سے وظائف کی تقسیم ، دواخانوں کا دورہ اور غریب بیماروں کی مالی امداد اور بیماروں میں پھلوں کی تقسیم، پسماندہ دیہاتوں کا دورہ اور غرباء کی مالی امداد، فری میڈیکل کیمپ ،موسم سرما میں سردی سے پریشان حال افراد میں بلانکٹ اور سویٹر کی تقسیم ،موسم گرما میں شہر میں بس اسٹانڈ اور سرکاری دواخانے میں کول منرل واٹر ( ٹھنڈے صاف پانی ) کا نظم ،عصری تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے لئے گرمائی تعطیلات میں مفت دینی گرمائی کلاس کا نظم ، غریب لڑکیوں کی شادی میں مالی واشیائی امداد ،مستحق طلبہ کی تعلیمی امداد خودروز گاراسکیم کے تحت خواتین کے لئے مفت ٹیلر نگ سنٹرس ، رمضان المبارک کے موقع پر غریب روزہ داروں کی سہولت کے لئے راشن کی تقسیم ،عیدالاضحی کے موقع پر پسماندہ دیہاتوں میں گوشت کی تقسیم ،لاوارث میتوں کی تجہیز وتکفین وغیرہ۔۔۔ ان رفاہی وفلاحی خدمات کے انجام دینے کے لئے ہر ماہ تقریبا دولاکھ سے زائد روپیوں کا خرچ ہے جو شہر کے اہل خیر حضرات ہی کے مخلصانہ تعاون سے مکمل ہوتے ہیں ۔لھذا آپ حضرات سے اپیل ہے کہ اس رمضان المبارک کے مبارک موقع پر اپنی زکوۃ ، صدقات، عطیات،فدیہ کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ اس ادارہ کا تعاون فرمائیں ۔ جزاکم اللہ خیراً

تعاون کے لئے 9247339373 9885016613 9440852758 پر رابطہ فرمائیں۔

Exit mobile version