مدرسہ روضۃ العلوم ٹولی چوکی حیدرآباد میں جلسہ اصلاح معاشرہ

حیدرآباد: 9/فروری (عصرحاضر) مولانا محمد عبد الستار صدر مدرس ادارہ ہذا کی اطلاع کے بموجب انشاءاللہ بتاريخ 15/ جمادی الاخری 1441ھ مطابق 10/ فروری 2020 ء بروز جمعرات بعد نماز ظہر (01:30) روضۃ العلوم ٹولی چوکی حیدرآباد میں جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس جلسہ میں عارف باللہ حضرت مولانا شاہ محمد جمال الرحمٰن مفتاحی صاحب دامت برکاتہم اصلاحی خطاب فرمائیں گے۔  خواتین کے لئے پردہ کا معقول انتظام رہے گا۔   عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت و استفادہ کی درخواست ہے

Exit mobile version