Site icon Asre Hazir

ملک بھر میں 21/دنوں تک لاک ڈاؤن: پی ایم مودی کا اعلان

نئی دہلی: 24/مارچ (عصر حاضر) وزیر اعظم نریندر مودی آج عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک روزہ جنتا کرفیو نے یہ ظاہر کیا کہ ہم ہندوستانی کیسے اکٹھے ہوئے ہیں اور ملک اور انسانیت کے سامنے آنے والی کسی بھی پریشانی کے خلاف لڑنے کیلئے کس طرح فکر مند رہتے ہیں۔
موجودہ صورتحال میں محفوظ رہنے اور کورونا وائرس کو روکنے کے لئے سماجی دوری ہی اس کا واحد حل ہے۔ ایک دوسرے سے دور رہیں اور اپنے گھروں کے اندر رہنے کی پوری کوشش کریں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آج رات 12 بجے سے ملک بھر میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن ہوگا کورونا وائرس کے اثرات جس تیزی سے پھیل رہے ہیں اس کے پیش نظر ملک بھر میں مکمل لاک ڈاؤن 21 دن 3 ہفتوں تک جاری رہے گا۔
اگر ہم آئندہ 21 دن (ملک بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کے) انتظام نہیں کرسکتے ہیں تو پھر ترقی کے اعتبار سے اس مہلک وباء اثرات ہمیں 21 سال پیچھے ڈھکیل دیں گے۔
آپ کو یہ یاد رکھنا ہوگا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ شخص ابتدائی طور پر معمول کی طرح لگتا ہے اور وہ علامات ظاہر نہیں کرتا ہے۔ لہذا احتیاطی تدابیر برقرار رکھیں اور گھر پر ہی رہیں۔

ADVERTISEMENT

وزیر اعظم کے خطاب کے اہم نکات

اکیس ( 21 ) دن کی مکمل بندش Lock Down*

یہ بندش پورے ہندوستان میں نافذ ہوگی*

چودہ اپریل تک یہ بندش نافذ ہوگی*

اکیس دن گرچہ طویل دورانیہ ہے لیکن اس کی احتیاط سے ہمیں اکیس سال پیچھے جانے سے بچ سکتے ہیں*

پندرہ ہزار کروڑ روپئے CORONA سے نمٹنے کے لئے مختص کئے گئے*

کورنا سے بچنے کا ایک ہی طریقہ : سماجی دوری (Social Distancing) اس کا پورا خیال رکھیں*

افواہوں پر دھیان نہ دیں ان کی رفتار بہت تیز ہوتی ہے*

قانون و احکامات کا خاص خیال رکھیں*

Exit mobile version