نظام آباد: 13؍جنوری (عصرحاضر) تلنگانہ کے نظام آباد ضلع میں دو ہزار مرغیوں کی اچانک موت کے بعد مقامی افراد میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق آج نظام آباد میں واقع ایک پولٹری فارم میں دو ہزاروں سے زائد مرغیاں مردہ پائے گئے۔ پولٹری فارم کے مالک رامچندرا گوڑ نے کہا کہ گذشتہ چار دنوں سے ان کے پولٹری فارم میں ایک، دو مرغیوں کی موت ہورہی تھی تاہم بدھ کے روز ایک ساتھ تقریبا دو ہزار مرغیوں کی موت ہوگئی۔
رامچندرا نے برڈ فلو کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے محکمہ افزائش مویشیوں کے عہدیداروں کو اطلاع دی جس کے بعد یہ عہدیدار پولٹری فارم پہنچے اور مردہ مرغیوں کے نمونے حاصل کرتے ہوئے ان کو معائنہ کے لیے لیب بھیجے۔ لیب کی رپورٹ کا انتظار ہے۔
اسی دوران قریبی جنگلاتی علاقہ میں ان مرغیوں کو دفن کردیا گیا۔