خانقاہ امدادیہ این ٹی آر نگر میں مجلس ذکر و سلوک

حیدرآباد: 31؍اکٹوبر (عصر حاضر) مولانا حافظ مقصود احمد طاهر صاحب بانی و ناظم جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم این ٹی آر نگر کی اطلاع کے بموجب خانقاہ امدادیہ (جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم این ٹی آر نگر، ایل بی نگر حیدرآباد) میں مجلس ذکر و سلوک بتاریخ ٤ ربیع الاول ١٤٤١ھ بمطابق 2 نومبر 2019 ء بعد نماز مغرب منعقد ہوگی۔ جس کی نگرانی عارف باللہ حضرت مولانا محمد اظہار الحق صاحب چشتی مدظلہ العالی خلیفہ و جانشین قطب دکن حضرت شاہ عبد الغفور قریشی صاحب رحمہ اللہ فرمائیں گے۔ تمام سالکین سے مع احباب شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔
نوٹ: خواتین کے لئے پردہ کا نظم رہے گا اور شرکاء کے لئے عشائیہ کا نظم رہے گا۔ انشاءاللہ

Exit mobile version