آرمور: 7؍نومبر (عصر حاضر) مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھرا کی تحفظ عقائد مہم کے تحت عظیم الشان جلسہ عام بعنوان فتنوں کے دور میں ہم اپنے دین و ایمان کی حفاظت کیسے کریں؟ بتاریخ 9؍نومبر 11؍ربیع الاول بروزِ ہفتہ متصل نماز عشاء بمقام کلاسک فنکشن ہال پرکٹ منڈل آرمون ضلع نظام آباد منعقد ہوگا۔ جس کی صدارت حضرت مولانا مفتی محمد رفیق ذاکر قاسمی صاحب ناظم و مہتمم مدرسہ اشرف البنات پرکٹ و صدر جمعیۃ علماء آرمور منڈل فرمائیں گے۔ جبکہ مقررِ شعلہ بیاں خطیب بے باک حضرت مولانا ارشد علی قاسمی صاحب مدظلہ سکریٹری مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھرا پردیش مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ اجلاس کا آغاز حافظ و قاری محمد فاروق صاحب معتمد مجلس تحفظ ختم نبوت سوسائٹی آرمور کی قرأت کلام پاک سے ہوگا؛ جبکہ نعت النبی صلی اللہ علیہ و سلم حافظ وقاری محمد ریحان نرمل پیش فرمائیں گے۔ نظامت کے فرائض مولانا شیخ مقیم قاسمی صاحب ناظم مدرسہ نور الاسلام آرمور انجام دیں گے۔ اسلام کے بنیادی عقائد کو جاننے اور سمجھنے کے لیے برادرانِ اسلام سے مع دوست و احباب اس اہم جلسہ میں شرکت و استفادہ کی درخواست ہے۔