مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کا ماہانہ اجتماع

حیدرآباد: 26/نومبر (پریس نوٹ) مولانا محمد ارشد علی قاسمی سیکرٹری مجلس تحفظ ختم نبوت کے بموجب مورخہ 27 نومبر 2022ء بروز اتوار بعد نماز مغرب دفتر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ متصل مسجد الماس کالی قبر چادرگھاٹ میں مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ وآندھراپردیش کا ماہانہ اجتماع منعقد ہوگا مہمان عالمِ دین مولانا مفتی اکرام الحق حالِ مقیم فیجی "ارتداد کے خلاف استقامت ضروری” کے عنوان پر خطاب کریں گے تمام برادرانِ اسلام سے کثیر تعداد میں شرکت واستفادہ کی اپیل کی جاتی ہے۔

Exit mobile version